News Online

Please Join me on G+ wncjhang@gmail.com and Subscribe me on Youtube. allinone funandtech....... THANK YOU FOR VISITING MY BLOG AND MY CHANNEL

Imran khan kia jany siasat.

عمران کیا جانے سیاست کو؟”
“عمران دامادِ یہود ہے”
“جو گھر نہ سنبھال سکا وہ ملک کیسے سنبھالے گا”
“لوگوں کے صدقے خیرات کی بھیک مانگنے والا آدمی ”
“یہودی ایجنٹ ”
“اسٹبلیشمنٹ کا مُہرہ”
“بدزبان”
“طالبان خان”
ایسے بہت سے الزامات عمران خان کے حوالے سے روزانہ سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں..کچھ سے اختلاف ہے اور کچھ سے مکمل متفق ہوں
ہاں میں اس بات سےمتفق ہوں کہ خان کو سیاست کرنا نہیں آتا ..اگر آتا ہوتا تو وہ بھی مشکل میں گدھے کو بھی باپ بنا لینے والے فارمولے پہ عمل پیرا ہوتا.سڑکوں پہ گھسیٹنے کے دعوے کرنے والوں کی طرح وقت پڑنے پہ ان ہی کا ڈرائیور بن جاتا جنہیں پھانسی دینے کے دعوے کئے تھے.اگر اسے سیاست آتی ہوتی تو ووٹ مانگنے کے دوران کئے گئے اپنے ہر وعدے کو جوشِ خطابت کہہ کر ہنسی میں اُڑا دیتا..خان کی سب سے بڑی غلطی ہی یہی ہے کہ اسے جھوٹ بولنے کا فن نہیں آیا اسے لوگوں کی مجبوریوں سے کھیلنا نہیں آیا..
ہاں وہ دامادِ یہود تھا مگر قرآنِ اور سنّت کی رو سے اہلِ کتاب سے شادی کو غلط یا گناہ ثابت کرکے دکھا دو..ہاں مگر کسی کا ہنستا کھیلتا گھر اجاڑنا کسی کی بیوی کو زبردستی طلاق دلوا کے اس سے خود شادی کر لینا بہت بڑا جرم ہے
جب وہ صدقوں اور زکوۃ کی بات کرتے ہیں تو ماضی کے دریچوں سے جھانکتا دنیائے کرکٹ کا ایک بے تاج بادشاہ نظر آتا ہے جس نے عین عروج کے دور میں شہرت کی دیوی کو لات مارتے ہوئے گلی گلی کُوچے کُوچے میں مانگنے کو ترجیح دی تھی تا کہ وہ اپنی دھرتی ماں کو اس موذی مرض سے پاک کر سکے جس میں اس نے اپنی ماں کھو دی تھی مگر اس کے ساتھ ہی مجھے قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پہ مانگتے کچھ اور چہرے بھی نظر آتے ہیں جنھوں نے ان صدقہ خیرات اور عطیات کے پیسوں سے بڑی بڑی بزنس ایمپائرز کھڑی کر لیں
ہاں وہ گھر نہیں سنبھال سکا کیونکہ اسکا گھر توڑنے کے در پہ وہ گِدھ تھے جو کسی کو ایذا پہنچانے کے لئے پستی کی آخری حد پہ بھی جا سکتے ہیں ..اور کچھ ملک سنبھالنے والے بھی دیکھے جو اپنے اپنے دورِ حکومت میں واقعی صرف اپنا ہی گھر سنبھالتے رہے اور اپنی تجوریوں کے منہ بھرتے رہے
کیسا یہودی ایجنٹ ہے یہ جو دن رات اس ملک کے عوام کے لئے دکھی رہتا ہے جو ان کی بہتری کے لئے اپنے ذاتی مفادات کو قربان کر دیتا ہے جبکہ کچھ محبِ وطن پاکستانی تو وہ ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات پہ وطن ہی قربان کر دیا
اسکی باتوں کو غلط معنی پہنا کہ تم جب اسے طالبان کا ایجنٹ کہتے ہو تو کچھ چہرے ایسے بھی نظر آتے ہیں جنہوں نے بہت واضح الفاظ میں اپنے ہی ملک کی آرمی کو دشمن ملک کے سامنے رُسوا کر دیا تھا
کیسی اسٹیبلیشمنٹ ہے یہ کیسی سُپر پاورز ہیں یہ جو اپنے مُہرے کو حکومت نہیں دلوا سکیں؟؟
ہاں وہ بدزبان بھی ہوگا تمہاری ڈکشنری میں مگر اس کی زبان اس طبقے کے لئے کھلتی ہے جسے تم بےزبان بنا چکے ہو
عمران خان کو اس ملک کے لئے اپنا اخلاص ثابت کرنے کے لئے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں

No comments:

Post a Comment

THANK YOU